QR CodeQR Code

11 مئی کا دن یزیدیوں کیخلاف حسینیت کی تحریک کے آغاز کا دن ہے، علامہ صادق رضا تقوی

12 May 2014 17:59

اسلام ٹائمز: کراچی میں پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے کہا کہ امام خمینی نے قوموں کو بیدار کرنیکا جو فارمولا دیا تھا، یہ قوموں کی شعور، بیداری اور آگاہی کا راستہ ہے اور یہ دنیا کے یزیدیوں کیخلاف جنگ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علام سید صادق رضا تقوی نے کہا ہے کہ 11 مئی کا دن یزیدیوں کے خلاف حسینیت کی تحریک کے آغاز کا دن ہے، انقلاب کا نعرہ لگانا آسان ہے لیکن اس کی راہ میں آنے والی مشکلات کا مقابلہ سخت کام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے نواز حکومت کیخلاف نکالی جانیوالی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی میں علامہ سید صادق رضا تقوی کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین کے ایک وفد نے شرکت کی۔ علامہ صادق رضا تقوی نے کہا کہ عصر حاضر میں اسلامی انقلاب کا نعرہ امام خمینی نے لگایا تھا، ایسا اسلامی انقلاب جو قرآنی اصولوں کے عین مطابق ہو۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے قوموں کو بیدار کرنے کا جو فارمولا دیا تھا، آج دنیا اس پر قائم و دائم ہے، یہ قوموں کی شعور، بیداری اور آگاہی کا راستہ ہے اور یہ دنیا کے یزیدیوں کے خلاف جنگ ہے۔ علامہ صادق رضا تقوی کا مزید کہنا تھا کہ جب قومیں اپنے حقوق کیلئے لڑنے مرنے کیلئے تیار ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت عوامی طاقت کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔


خبر کا کوڈ: 381745

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/381745/11-مئی-کا-دن-یزیدیوں-کیخلاف-حسینیت-کی-تحریک-کے-آغاز-ہے-علامہ-صادق-رضا-تقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org