0
Monday 12 May 2014 21:00

سندھ اسمبلی، نواز لیگ کا اپوزیشن بینچوں پر تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھنے سے انکار

سندھ اسمبلی، نواز لیگ کا اپوزیشن بینچوں پر تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھنے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان کشیدگی کے اثرات سندھ اسمبلی میں دونوں جماعتوں کے ارکان پر بھی پڑے ہیں۔ مسلم لیگ نواز نے سیکریٹری سندھ اسمبلی کو علیحدہ نشستوں کیلئے درخواست دے دی ہے۔ نواز لیگ کے پارلیمانی سیکرٹری عرفان اللہ مروت کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جمہوریت دشمن جماعت ہےجو جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے۔ سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے سندھ اسمبلی کے ارکان کو کل اسلام آباد میں طلب کیا ہے جہاں سیاسی اور تنظیمی امور پر بات چیت متوقع ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خرم شیر زماں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف سے الگ بیٹھنے کی درخواست دو ہفتے قبل ان کے اپوزیشن لیڈر کو سپورٹ نہ کرنے پر دی گئی ہے۔ عرفان اللہ مروت نے اپوزیشن لیڈر بننے کے لئے ہماری بہت منت کی لیکن تحریک انصاف نے مسلم لیگ فنکشنل کا ساتھ دیا۔
خبر کا کوڈ : 381800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش