QR CodeQR Code

گوجال، مسگر میں آسمانی بجلی گرنے سے رابطہ سڑک تباہ، سینکڑوں مویشی ہلاک

12 May 2014 21:44

اسلام ٹائمز: لنک روڑ کی تباہی کے باعث گاؤں کے لوگ محصور ہو کر رہ گئے۔ کاروباریوں اور مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آسمانی بجلی گرنے سے مسگر لنک روڑ تباہ ہو گیا۔ مسگر کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ چراگاہوں اور نالوں میں برفانی تودہ گرنے سے سینکڑوں مویشی ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے مسگر گوجال ہنزہ کا لنک روڑ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ جسکی وجہ سے مسگر گاؤں اور کے کے ایچ کا رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ لنک روڑ کی تباہی کے باعث گاؤں کے لوگ محصور ہوکر رہ گئے۔ کاروباری اور مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مختلف چراگاہوں اور نالوں میں برفانی تودہ گرنے سے سینکڑوں مال مویشی بھی دب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ گاؤں کا مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے۔ عمائدین مسگر کے نمائندوں نے حکومت کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ سڑک کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور فوری طور پر نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 381812

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/381812/گوجال-مسگر-میں-آسمانی-بجلی-گرنے-سے-رابطہ-سڑک-تباہ-سینکڑوں-مویشی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org