0
Wednesday 14 May 2014 02:31
شیعہ زائرین اور ہزارہ قوم کے معصوم انسانوں کا قتل قابل مذمت ہے

بلوچستان میں سامراجی قوتیں فرقہ وارانہ نفرتوں کو ہوا دے رہی ہیں، لیاقت بلوچ

بلوچستان میں سامراجی قوتیں فرقہ وارانہ نفرتوں کو ہوا دے رہی ہیں، لیاقت بلوچ

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاء کسی مسئلے کا حل نہیں اور نہ ہی مارشل لاء کیلئے راستہ کھلا چھوڑینگے۔ انتخابات کا ایک سال گز ر گیا، حکومتیں ناکام ہو چکی ہیں۔ ملک میں بیروزگاری، مہنگائی اور بدامنی سب سے بڑے مسائل ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کریگی۔ جمہوریت کو خطرات لاحق ہوئے تو ہم آئین کی مطابق کردار ادا کرینگے۔ ملک میں مارشل لاء کسی مسئلے کا حل نہیں اور نہ ہی مارشل لاء کیلئے راستہ کھلا چھوڑینگے۔ انتخابات کا ایک سال گز ر گیا حکومتیں ناکام ہو چکی ہیں۔ ملک میں بیروزگاری، مہنگائی اور بدامنی سب سے بڑے مسائل ہیں۔ جماعت اسلامی الیکشن ہار گئی عوام نے ہمیں ووٹ نہیں دیا۔ اب عوام اسی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ بدامنی کے حوالے سے بلوچستان، کراچی اور خیبر پختونخواہ کے مسائل مختلف ہیں حکومت سب کو ایک لاٹھی سے نہ ہانکے، حکومت ہر صوبے میں حالات کے مطابق بدامنی سے نمٹنے کیلئے پالیسی مرتب کرے۔ ہم ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، جمہوریت کے فروغ اور استحکام کیلئے آئین کے دائرہ کار میں جدوجہد کرنا چاہتے ہیں۔ تمام ادارے آئین کے مطابق اپنے دائرہ کار میں رہیں تو مسائل جنم نہیں لینگے۔ لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں سامراجی قوتیں فرقہ وارانہ نفرتوں کو ہوا دے رہے ہیں۔ شیعہ زائرین اور ہزارہ قوم کے معصوم انسانوں کا قتل قابل مذمت ہے۔

خبر کا کوڈ : 381840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش