0
Tuesday 13 May 2014 18:19

ڈی آئی خان، ونی کے فیصلے پر پولیس کی کاروائی، پنچائت سمیت نکاح خواں مولوی گرفتار

ڈی آئی خان، ونی کے فیصلے پر پولیس کی کاروائی، پنچائت سمیت نکاح خواں مولوی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پنچائت میں ونی کے کئے جانیوالے فیصلے کے خلاف پولیس حرکت میں آگئی اور پنچائت میں شامل افراد سمیت نکاح خواں مولوی کو بھی گرفتار کرلیا۔ 11 مارچ 2014ء کو کالو ولد غلام حسن سکنہ بچانی کی پندرہ سالہ بیٹی ناہید بی بی کو عمران ولد ظفر سکنہ بچانی دیگر رشتہ داران رمضان ولد ظفر، ظفر خان، اللہ وسایا پسران نور محمد بستی روانڑاں کی مدد سے بہ رابطہ آشنائی سونے کے زیورات اور نقدرقم کے ساتھ لے گئے۔ جس کامقدمہ کالو نے تھانہ پروآ میں ان چار افراد کیخلاف 31-3-2014 کو 496A-109-34PPC کے تحت درج کرا دیا۔ بعد میں پنچایت نے بستی علی میں محمد نواز کی بیٹھک میں ظفر کی بیٹی مسماۃ شبانہ کا نکاح مسمی امان اللہ ولد کالو سکنہ بچانی کیساتھ  پڑھا دیا۔ اطلاع پر پروآ پولیس نے بستی علی میں کارروائی کرتے ہوئے کالو ولد غلام حسین سکنہ بچانی، عمران عرف عمرا، رمضان پسران ظفر سکنہ بستی روانڑاں، ظفر ولد نور محمد سکنہ بستی روانڑاں، مولوی حافظ امان اللہ ولد حافظ عبدالرحمن بلوچ سکنہ بستی لعل، شیرو ولد نورو سکنہ ڈھاوا، محمد نواز ولد شیر محمد سکنہ بستی علی، عبدالعزیز ولد شیر محمد سکنہ بستی علی، اسماعیل ولد قادر بخش سکنہ بستی علی، ملازم حسین ولد حقنواز سکنہ بستی علی، ملک امان اللہ ولد محمد نواز سکنہ بستی علی، علی خان ولد محمدخان سکنہ موضع داد والا، امیر ولد صدیق سکنہ موضع روانڑاں، حیدر ولد محمد سکنہ بستی کھوکھر کیخلاف 310A-147-149-PPC کے تحت مقدمہ درج کرکے کچھ نکاح خواں مولوی سمیت پنچائت میں شامل کچھ افراد کو گرفتار کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 382086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش