QR CodeQR Code

گلگت، جشن مولود کعبہ (ع) روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

13 May 2014 22:07

اسلام ٹائمز: گلگت شہر کے پہاڑوں اور اہم چوراہوں کو نہایت خوبصورتی کیساتھ سجا کر چراغاں کیا گیا جبکہ مختلف تنظیموں کی جانب سے محافل کا سلسلہ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی 13 رجب جشن ولادت باسعادت امیر المومنین و مولائے متقیان حضرت امام علی (ع) روایتی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ گلگت شہر میں پہاڑوں اور اہم چوراہوں کو چراغاں کرکے خوبصورتی کیساتھ سجایا گیا۔ مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت پر بھی روایتی انداز میں نہایت خوبصورت چراغاں کیا گیا۔ جشن مولود کعبہ (ع) کے پر مسرت موقع پر مختلف تنظیموں اور انجمنوں کی جانب سے مختلف مقامات پر محافل اور جشن کے پروگراموں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے جہاں شعراء کرام اور منقب خواں حضرات امام عالی مقام کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں جبکہ علماء کرام خطاب کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 382144

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/382144/گلگت-جشن-مولود-کعبہ-ع-روایتی-جوش-جذبے-کیساتھ-منایا-جا-رہا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org