QR CodeQR Code

امریکی بحریہ کے آپریشنل چیف کی وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں

13 May 2014 22:50

اسلام ٹائمز: ایڈمرل جوناتھن ولیمز نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ فوجی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی بحریہ کے آپریشنل چیف ایڈمرل جوناتھن ولیمز نے وزیراعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان نیوی کے جہاز عالمگیر اور آبدوز خالد کا بھی معائنہ کرایا گیا ہے۔ امریکی بحریہ کے آپریشنل چیف ایڈمرل جوناتھن ولیمز نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال اور باہمی دلچپسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایڈمرل جوناتھن ولیمز نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ فوجی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی بحریہ کے آپریشنل چیف نے نیول ہیڈ کوارٹر میں نیول چیف آصف سندھیلہ اور ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں پیشہ ورانہ دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی  کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل ایڈمرل جوناتھن ولیمز نے کراچی میں پاکستان نیوی کے جہاز عالمگیر اور آبدوز خالد کا بھی معائنہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 382150

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/382150/امریکی-بحریہ-کے-آپریشنل-چیف-کی-وزیراعظم-اور-مسلح-افواج-سربراہان-سے-ملاقاتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org