QR CodeQR Code

قبلہ اول کی آزادی کیلئے قربانی دینے والے کوئٹہ کے عظیم شُہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، ناصر عباس شیرازی

14 May 2014 02:37

اسلام ٹائمز: ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں تقریب سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں آباد نہ صرف شیعہ بلکہ سنی عوام کو بھی عرصہ دراز سے تکفیری دہشتگرد عناصر نشانہ بنا رہے ہیں لیکن حکومت نے آج تک کسی بھی قاتل کو گرفتار نہیں کیا، جو انتہائی قابل مذمت ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ فلسطین میں حماس کیخلاف جاری اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے حزب اللہ نے ایثار اور اسلامی اخوت کی اعلٰی مثال قائم کی۔ امریکہ و اسرائیل نہ صرف فلسطین بلکہ پوری دنیا پر اپنی ظالمانہ حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں، لیکن سنی اور شیعہ ملکر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دینگے۔ سید ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سرزمین کوئٹہ کے ان عظیم شُہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے قبلہ اول کی آزادی کیلئے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کے قاتل اسرائیلی ایجنٹ تھے۔ بلوچستان میں آباد نہ صرف شیعہ ہزارہ قوم کو بلکہ سنی عوام کو بھی عرصہ دراز سے متعصب تکفیری انسانیت دشمن دہشتگرد عناصر نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن حکومت نے آج تک کسی بھی قاتل کو گرفتار نہیں کیا، جو انتہائی قابل مذمت ہیں۔ اسی طرح مرکز میں نواز شریف کی حکومت انہی شیعہ سنی عوام کے قاتلوں سے مذاکرات کی رٹ لگائے بیٹھی ہے، جو کہ ریاست کے وقار کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔


خبر کا کوڈ: 382176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/382176/قبلہ-اول-کی-آزادی-کیلئے-قربانی-دینے-والے-کوئٹہ-کے-عظیم-ش-ہداء-کو-سلام-پیش-کرتے-ہیں-ناصر-عباس-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org