0
Wednesday 14 May 2014 05:34

دروازے کھول دیئے، سعودی عرب ایران کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے، سعودالفیصل

دروازے کھول دیئے، سعودی عرب ایران کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے، سعودالفیصل
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے کہا ہے کہ انکا ملک دو طرفہ روابط میں بہتری کیلئے جمہوری اسلامی ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ منگل کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دیدی ہے۔ سعود الفیصل کا مزید کہنا تھا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے، ہمارے ان سے روابط ہیں اور ہم ان کیساتھ مذاکرات کریں گے۔ سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ایرانیوں سے اس امید کے ساتھ مذاکرات کریں گے کہ اگر ہمارے درمیان کوئی اختلاف ہے تو دونوں ممالک کی رضامندی سے اسے حل کیا جائے۔ سعودی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ابھی تک ان کے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف نے سعودی عرب کے دورے کی دعوت کا جواب نہیں دیا۔ سعودالفیصل کا کہنا تھا کہ ہر وقت ایرانی وزیر خارجہ مناسب سمجھیں ہم ان کے استقبال کیلئے تیار ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے علاقائی حریف ایران کیساتھ تعلقات کی بہتری کیلئے مذاکرات کو تیار ہے۔ اپنے علاقائی حریف ایران کے ساتھ تعلقات کی بہتری کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں۔ ایرانی ہم منصب کو مملکت کے دورے کی دعوت دی ہے، وہ جب چاہیں دورے کیلئے آسکتے ہیں، ان کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ گذشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ الفیصل نے کہا کہ ایران ایک ہمسایہ ملک ہے، ہمارے ایرانیوں کیساتھ تعلقات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 382203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش