0
Wednesday 14 May 2014 11:41

جنرل سہاگ بھارتی فوج کے نئے سربراہ مقرر

جنرل سہاگ بھارتی فوج کے نئے سربراہ مقرر
اسلام ٹائمز۔ یو پی اے حکومت نے اپنے آخری سب سے بڑے فیصلوں میں سے ایک، لیفٹیننٹ جنرل دلبیر سہاگ کو جنرل بکرم سنگھ کے جانشین کے طور پر ہندوستان کا اگلا فوجی سربراہ مقرر کیا، جنرل بکرم سنگھ 31 جولائی کو ریٹائر ہونگے، سینیارٹی اصول پر عمل کرتے ہوئے جنرل دلبیر سہاگ کا تقرر عمل میں آیا ہے جو موجودہ نائب فوجی سربراہ ہیں، وہ ہندوستانی فوج میں سب سے سینئر لفٹیننٹ جنرل ہیں، سینک سکول چھترو گڈھ میں تعلیم حاصل کرنے والے جنرل سہاگ نے 1970ء میں نیشنل ڈیفنس اکاڈمی میں شمولیت اختیار کی، انہوں نے بھارت کی مختلف ریاستوں کے علاوہ اقوام متحدہ کے تحت امریکہ اور کینیا میں بھی امن مشن لیڈر کی حثیت سے کام کیا ہے، سری لنکا میں آپریشن پون میں کمپنی کمانڈر کی حثیت سے کام کرنے ساتھ ساتھ انہوں نے 53 انفرنٹری بریگیڈ میں جولائی 2003ء سے 2005ء تک کشمیر وادی میں کام کیا جبکہ اکتوبر2007ء سے دسمبر 2008ء تک انہوں نے کرگل میں مونٹین ڈویژن کے سربراہ کی حیثیت سے بھی کام کیا۔
خبر کا کوڈ : 382239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش