0
Wednesday 14 May 2014 11:02

غداری کیس، ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ خصوصی عدالت میں پیش

غداری کیس، ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ خصوصی عدالت میں پیش
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ خصوصی عدالت میں پیش کر دی ہے۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 3 فاضل ججز پر مشتمل خصوصی عدالت سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کر رہی ہے، سماعت کے آغاز پر وزارت داخلہ کی جانب سے جوائنٹ سیکریٹری داخلہ چوہدری مبارک نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ وکیل استغاثہ اکرم شیخ کے حوالے کی، جنہوں نے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ 237 صفحات پر مشتمل ہے، رپورٹ کے مطابق مقدمے سے متعلق 125 صفحات پر مشتمل دستاویزات قبضے میں لی گئیں۔ رپورٹ میں 94 صفحات پر مشتمل 24 گواہوں کی شہادتیں موجود ہیں اس کے علاوہ اس میں 6 صفحات پر مشتمل شہادتوں کا خلاصہ شامل ہے۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ 237 صفحات پر مشتمل ہے۔ عدالت میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کے بعد استغاثہ نے 24 گواہان کی طلبی کی درخواست کر دی ہے۔ واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے گزشتہ سماعت میں ہدایت کی تھی کہ ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ وکلائے صفائی کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 382251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش