QR CodeQR Code

پاراچنار، وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر بم حملے میں طوری قبیلے سے تعلق رکھنے والے شہید اہلکار سپر د خاک

14 May 2014 15:43

اسلام ٹائمز: شھید اہلکاروں میں پاراچنار کے علاقہ شلوزان دروی کے طوری قبائل سے تعلق رکھنے والے نائب صوبیدار دلدار جسین بھی شامل تھا جسے اپنے آبائی قبرستان میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے بم حملے میں شھید ہونے والے نائب صوبیدار دلدار حسین کو آبائی گاؤں شلوزان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز شمالی وزیرستان میران شاہ میں غلام خان روڈ پر دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس میں ۹ اہلکار شھید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ شھید اہلکاروں میں پاراچنار کے علاقہ شلوزان دروی کے طوری قبائل سے تعلق رکھنے والے نائب صوبیدار دلدار جسین بھی شامل تھا جسے اپنے آبائی قبرستان میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کیا گیا۔ اور فوجی جوانوں نے سلامی پیش کی۔ جنازے میں دوست واحباب کے علاوہ فرنٹیئر کور کے افسران نے بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 382382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/382382/پاراچنار-وزیرستان-میں-سیکیورٹی-فورسز-پر-بم-حملے-طوری-قبیلے-سے-تعلق-رکھنے-والے-شہید-اہلکار-سپر-د-خاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org