0
Wednesday 14 May 2014 18:31

ہمارے حکمران طرز علی (ع) اپنائیں تو ملک کو مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے، علامہ سبطین الحسینی

ہمارے حکمران طرز علی (ع) اپنائیں تو ملک کو مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے، علامہ سبطین الحسینی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے مولا امیر کائنات علی ابن ابی طالب (ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مولا امیر کائنات (ع) کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہونے کے ساتھ دنیا و آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے۔ حضرت علی علیہ السلام کائنات کی وہ عظیم ہستی ہیں کہ جس کی ولادت اللہ کے گھر کعبہ میں اور شہادت بھی اللہ کے گھر مسجد میں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت علی علیہ السلام بہادری اور شجاعت کے وہ گوھر ہیں جنہیں شیر خدا بھی کہا جاتا ہے، علم کے وہ مرکز ہیں کہ رسول (ص) نے فرمایا کے میں علم کا شہر ہوں اور علی (ع) اس کا دروازہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ علیہ السلام اتنے سخی اور کریم تھے کے اپنے حصے کی روٹی خود نہ کھا کر یتیموں اسیروں، فقرا و مساکین کو کھلایا کرتے تھے اور اپنے دور حکومت میں اپنے کاندھوں پر راشن اٹھا کر غریب یتیم اور بیوہ کے گھروں تک خود پہنچایا کرتے تھے، یہ محسوس نہیں کراتے تھے کہ وہ وقت کے حاکم اور خلیفہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کے اگر آج کے حکمران طرز علی (ع) کو اپنائیں تو ملک سے دہشتگردی، لاقانونیت، غربت، کرپشن اور مہنگائی ختم ہو سکتی ہے اور وطن عزیز پاکستان ایک خوشحال ملک بن سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 382462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش