0
Sunday 26 Sep 2010 11:15

مقبوضہ کشمیر میں احتجاج دبانے کیلئے بھارت کی نئی حکمت عملی

مقبوضہ کشمیر میں احتجاج دبانے کیلئے بھارت کی نئی حکمت عملی
اسلام ٹائمز- اے آر وائے نیوز کے مطابق نئی دہلی میں سیکورٹی سے متعلق کابینہ کے اجلاس کے بعد بھارتی وزیر داخلہ چدمبرم نے کہا کہ آٹھ نکات میں تمام کشمیری گروپوں سے بات چيت، وادی میں سیکورٹی کی صورت حال پر از سر نو غور، زیرحراست کشمیریوں کی رہائی اور شہداء کے اہل خانہ کو معاوضہ کی ادائیگی شامل ہے۔ پی کے چدم برم نے کہا کہ حکومت مستقل مذاکرات کیلئے ایک نمایاں شخصیت کی سربراہی میں ثالثی کرنے والوں کا ایک گروپ قائم کرے گی جو سیاسی جماعتوں، حریت دھڑوں، نوجوانوں، طلباء اور سول سوسائٹی کی تنظیموں سے بات چیت کرے گا۔  ریاستی حکومت کو کہا گیا ہے کہ یونیفائیڈ کمانڈ کا اجلاس طلب کر کے وادی اور خصوصاً سری نگر میں فورسز کی تعیناتی کے بارے میں از سر نو جائزہ لے۔
 دوسری جانب حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی تجاویز محض دھوکہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو وادی سے فوج کا انخلاء اور سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 38249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش