0
Wednesday 14 May 2014 21:17

کراچی آپریشن پر تحفظات دور کرنے کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے کمیٹی تشکیل دیدی

کراچی آپریشن پر تحفظات دور کرنے کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں جاری آپریشن پر تحفظات دور کرنے کے لئے ’’انسداد تحفظات کمیٹی‘‘ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے وزیراعظم نے انسداد تحفظات کمیٹی کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی جانے والی انسداد تحفظات کمیٹی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلیٰ قائم علی شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر اور ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق انسداد تحفظات کمیٹی میں انٹیلیجنس اداروں کی نمائندگی ہوگی جبکہ کمیٹی میں سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے اور یہ کمیٹی کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کو مانیٹر کرے گی۔ واضح رہے کہ کراچی کی خراب صورتحال کا وفاقی حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کو صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے کراچی بھیجا تھا جہاں انہوں نے امن و امان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امیتاز آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کی کپتانی وزیراعلیٰ سندھ کو سونپی گئی تاہم سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے ایک جائزہ کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا جو نہیں بنائی گئی جس کی وجہ سے متحدہ قومی موومنٹ بارہا ٹارگٹڈ آپریشن پر تحفظات کے اظہار کے ساتھ کمیٹی بنانے کا بھی مطالبہ کر چکی تھی۔
خبر کا کوڈ : 382510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش