QR CodeQR Code

قیام امن کیلئے وفاقی حکومت سے بھرپور تعاون کرینگے، آصف زرداری

14 May 2014 21:25

اسلام ٹائمز: کراچی میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں سابق صدر نے کہا کہ کراچی آپریشن کیلئے پولیس کو تیار کرنے کی ضرورت ہے، صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کو کام کرنے دیا ہے، پیپلز پارٹی ہر ادارے سے تعاون کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت شہر میں امن چاہتی ہے اور قیام امن کے لئے وفاقی حکومت سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں دوبارہ امن کی روشنیوں کی بحالی کے لئے وفاقی وزیر داخلہ سے بھرپور تعاون کریں گے اور کراچی آپریشن کے لئے پولیس کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کو کام کرنے دیا ہے جبکہ ہر ادارے کو مدد کی ضرورت ہے اور پیپلز پارٹی ہر ادارے سے تعاون کرے گی۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ لیاری سمیت کراچی میں پہلے جیسے حالات نہیں رہے، چاہتے ہیں کہ کراچی میں پہلے جیسا امن واپس آجائے تاہم پیپلز پارٹی شہر کے امن کیلئے ہر فیصلے کی مکمل حمایت کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 382512

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/382512/قیام-امن-کیلئے-وفاقی-حکومت-سے-بھرپور-تعاون-کرینگے-ا-صف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org