0
Wednesday 14 May 2014 23:02

گلگت، جشن مولود کعبہ (ع) کے حوالے سے تقریب، تمام مکاتب فکر کے علماء کی شرکت

گلگت، جشن مولود کعبہ (ع) کے حوالے سے تقریب، تمام مکاتب فکر کے علماء کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان گلگت ریجن کے زیراہتمام مرکزی جامع امامیہ مسجد میں امیر المومنین، مولائے متقیان، حضرت امام علیؑ کے یوم ولادت باسعادت کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں گلگت بلتستان میں آباد چاروں مسالک کے علماء کرام نے شرکت کی۔ مقررین نے مولائے کائنات حضرت علیؑ کی زندگی مبارک پر روشنی ڈالی اور زور دیا کہ عالم اسلام حضرت علیؑ کی سیرت پر عمل کرکے معاشرے کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ حضرت علیؑ کا طرزحیات تمام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ تقریب کے مہمانان خصوصی الواعظ فدا علی ایثار، خطیب نور بخشیہ مسجد گلگت شکور علی اور میر محفل امام جمعہ والجماعت جامع امامیہ مسجد آغا راحت حسین الحسینی تھے۔ اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر کرنل (ر) عبیداللہ بیگ اور معروف شعراء عبدالخالق تاج اور جمشید خان دکھی بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 382544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش