0
Wednesday 14 May 2014 23:41

گلگت، ایم ڈبلیو ایم کا کارواں علامہ نیئر عباس کی قیادت میں کنونشن میں شرکت کیلئے اسکردو روانہ ہو گا

گلگت، ایم ڈبلیو ایم کا کارواں علامہ نیئر عباس کی قیادت میں کنونشن میں شرکت کیلئے اسکردو روانہ ہو گا
اسلام ٹائمز۔  ایم ڈبلیو ایم بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام اسکردو کی سرزمین پر منعقد ہونے والی تاریخی " بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" میں اس جماعت کا اپنا کارواں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی کی قیادت میں خصوصی شرکت کریگا۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت کے ترجمان سیعد الحسنین نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے  اسکردو میں منعقد ہونے والے اجتماع میں گلگت ڈویژن کے تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ دیگر سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے قائدین بھی خصوصی طور پر شریک ہونگے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ یہ اجتماع علاقے میں اتحاد بین المسلمین کیلئے ایک نیگ شگون ثابت ہوگا اور اسی روز ایم ڈبلیو ایم اپنے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا بھی اعلان کریگی۔
خبر کا کوڈ : 382555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش