QR CodeQR Code

مشنری سکولوں میں اسلام مخالف مواد کی تقسیم پر مجلس اتحاد ملت کشمیر برہم

15 May 2014 09:39

اسلام ٹائمز: زاہد علی نے کہا کہ دراصل سامراجی قوتوں نے دنیا بھر میں یہ پروپیگنڈا کر رکھا ہے کہ دینی تعلیم پر عمل کرنے والا ہر مسلمان دہشت گرد اور سخت گیر ہے جو حقیقت کے بالکل برعکس ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس اتحاد ملت کو باخبر ذرائع سے اطلاع آئی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مشنری کے تحت چلنے والے اسکولوں میں وہاں زیر تعلیم مسلمان بچوں اور بچیوں کے نونہال ذہنوں میں ارتداد کے جراثیم داخل کرانے کی خاطر، اُنہیں غیر اسلامی لٹریچر پڑھنے کی طرف راغب کیا جا رہا ہے اور اسلامی شعائر کی غیر محسوس طریقے سے توہین کی جارہی ہے، مختلف مقامات پر قائم عیسائی تربیتی کیمپوں میں جانے والے کئی طلباء و طالبات میں چند مخصوص قسم کے دعوتی کارڈ تقسیم کیے جا رہے ہیں اور اس طرح مسلمانوں کے اندر ارتداد کی وباء کو پھیلانے کی پر اسرار کوششیں کی جارہی ہیں۔ مجلس اتحاد ملت کے ترجمان ایڈوکیٹ زاہد علی نے کہا کہ جو طالب علم نماز و دیگر اسلامی شعائر کا مظاہرہ کرتے دیکھے جا رہے ہیں تو اُن کے والدین کو خوفزدہ کرانے کی خاطر، انہیں غلط اطلاعات پہنچا دیتی ہیں، ترجمان نے کہا کہ مجلس اتحاد ملت ان اطلاعات کا بہت ہی سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے مشینری اسکولوں میں پڑھنے والے طلباء و طالبات کے والدین سے تلقین کرتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کریں اور دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ، گھر پر اُن کی دینی و روحانی تربیت کا بھی خصوصی اہتمام کریں تاکہ کوئی ابلیسی قوت اُن کے ایمان پر ڈاکہ ڈالنے کی جرأت نہ کر سکے، زاہد علی نے کہا کہ دراصل سامراجی قوتوں نے دنیا بھر میں یہ پروپیگنڈا کر رکھا ہے کہ دینی تعلیم پر عمل کرنے والا ہر مسلمان دہشت گرد اور سخت گیر ہے جو حقیقت کے بالکل برعکس ہے، مجلس اتحاد ملت وادی کے مشینری اسکولوں کی انتظامیہ کو خبردار کرتی ہے کہ وہ ایسی اسلام دشمن کارروائیوں سے باز آجائیں بصورت دیگر اُن کے خلاف ایک عوامی مہم کا آغاز کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 382605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/382605/مشنری-سکولوں-میں-اسلام-مخالف-مواد-کی-تقسیم-پر-مجلس-اتحاد-ملت-کشمیر-برہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org