0
Monday 27 Apr 2009 19:43

پاکستان ،افغانستان ،ایران دوستی کے رشتے سے جڑے ہو ئے ہیں ،شاہ محمود قر یشی

پاکستان ،افغانستان ،ایران دوستی کے رشتے سے جڑے ہو ئے ہیں ،شاہ محمود قر یشی
 کابل : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان اور ایران کو اپنے مسائل کا بخوبی احساس ہے اور خطہ میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے تینوں ملکوں کے اپنے تیار کردہ حل کی ضرورت پر زور دینا چاہئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی نے یہ بات پاکستان،افغانستان، ایران وزارتی فورم سے خطاب کرتے ہو ئے کہی فورم میں افغان وزیر خارجہ رنگین دادفر سپانتا اور ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی نے بھی شرکت کی۔ شاہ محمود قر یشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان اور ایران آزمودہ تعلقات اور دوستی کے رشتے سے جڑے ہوئے ہیں جو مشترکہ ثقافت و تجارت، تاریخ و ورثے اور عقیدہ رکھتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے گذشتہ ماہ تہران میں 10 ویں ای سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر تینوں ملکوں کی قیادت کی جانب سے شروع کئے گئے اس عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سہ فریقی میکنزم کو خطہ میں امن و ترقی کے معاملات کی جانب ایک ہمہ گیر علاقائی حکمت عملی کا اہم ستون تصور کرتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ تینوں برادر ملکوں کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا وسیع تر تعاون اور قریبی اشتراک کیلئے ان ملکوں کے عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے۔ میرا پختہ یقین ہے کہ اس عمل کے ذریعے پاکستان، افغانستان اور ایران اعتماد، ہم آہنگی اور خیرسگالی کے ماحول میں آگے بڑھنے کا ترقیاتی ایجنڈہ وضع کر سکتے ہیں


خبر کا کوڈ : 3827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش