QR CodeQR Code

لکی مروت، غزنی خیل پولیس کی کاروائی، بین الصوبائی مفرور مجرم گرفتار

16 May 2014 02:36

اسلام ٹائمز: ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کو اطلاع ملی تھی کہ مقامی اور جام شورو پولیس کو قتل، اقدام قتل سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم غزنی خیل میں موجود ہے، جس پر ایس ایچ او غزنی خیل کی سربراہی پولیس پارٹی نے مذکورہ مقام کو گھیرے میں لے لیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے مجرم کو گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ غزنی خیل پولیس نے کاروائی کرکے بین الصوبائی خطرناک مفرور مجرم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، جبکہ 12 گھنٹے جاری رہنے والے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں 9اشتہاری ملزمان سمیت 28 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک کو اطلاع ملی تھی کہ مقامی پولیس اور جام شورو سندھ پولیس کو قتل، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم غلام قادر غزنی خیل کے ایک گھر میں موجود ہے۔ ڈی پی او کے احکامات پر ایس ایچ او غزنی خیل کی سربراہی میں ایک خصوصی پولیس پارٹی تشکیل دی، جس نے ایلیٹ فورس کے جوانوں کے ساتھ ملکر مذکورہ مکان کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران اشتہاری غلام قادر نے فائرنگ کے تبادلے میں فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے گھیرا تنگ کرکے اسے گرفتار کرلیا اور کلاشنکوف و دستی بم سمیت دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔ علاوہ ازیں غزنی خیل پولیس نے علاقے میں 12 گھنٹے پر محیط سرچ آپریشن کرکے 9 اشتہاری مجرم، 10 اشتہاری ملزمان سمیت 29 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کلاشنکوفیں اور دیگر خطرناک اسلحہ برآمد کرلیا۔ ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے غزنی خیل پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباس دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 382953

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/382953/لکی-مروت-غزنی-خیل-پولیس-کی-کاروائی-بین-الصوبائی-مفرور-مجرم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org