0
Friday 16 May 2014 03:12

گنے کی ریکارڈ پیداوار کے باعث 53 لاکھ 30 ہزار ٹن چینی کی پیداوار حاصل کی گئی

گنے کی ریکارڈ پیداوار کے باعث 53 لاکھ 30 ہزار ٹن چینی کی پیداوار حاصل کی گئی
اسلام ٹائمز۔ ملکی تاریخ میں حالیہ سیزن کے دوران گنے کی ریکارڈ پیداوارکے باعث 53 لاکھ 30 ہزار ٹن چینی کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کریشنگ سیزن کے دوران چینی کی پیداوار میں 6.07 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کریشنگ سیزن کا آغاز نومبر 2013ء میں ہوا تھا جو اپریل 2014ء تک جاری رہا۔ رواں سال کریشنگ سیزن کے دوران 15 اپریل 2014ء تک 11 لاکھ 30 ہزار ٹن ایکڑ رقبہ پر کاشت گنے سے 53 لاکھ 30 ہزار ٹن چینی کی پیداوار حاصل کی گئی ہے جبکہ سیزن کیلئے 50 لاکھ ٹن چینی کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا تھا۔ ملک میں چینی کی مقامی کھپت کا تخمینہ 45 لاکھ ٹن سالانہ ہے جبکہ ملکی کھپت کیلئے 18 کروڑ 43 لاکھ 50 ہزار افراد کی ملکی آبادی کیلئے سالانہ فی کس 24.6 کلوگرام چینی کی کھپت کا اندازہ لگایا گیا ہے، جس کے تحت ملکی کھپت 45 لاکھ ٹن سالانہ بنتی ہے۔ گذشتہ سال کے کریشنگ سیزن میں 50 لاکھ 30 ہزار ٹن چینی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔ چینی کی ملکی پیداوار میں رواں سال ہونیوالے اضافے کا سبب بہترین موسمی حالات اور گزشتہ سیزن کے دوران کاشت کاروں کو گنے کی بہترین قیمتوں کی بروقت ادائیگی ہے، جس کی وجہ سے کاشتکاروں نے گنے کا زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کیا اور رواں سال گزشتہ سال کی نسبت میں چینی کی ملکی پیداوار میں 6 فیصد سے زائد کا حوصلہ افزاء اضافہ ہوا ہے جبکہ حاصل ہونے والی پیداوار چینی کی ملکی ضروریات کیلئے نہ صرف کافی ہو گی بلکہ چینی کی ملکی کھپت کو پورا کرنے کے بعد 8 لاکھ 30 ہزار ٹن زائد چینی دستیاب ہو گی جس کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 382954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش