0
Friday 16 May 2014 19:48

یوم مردہ باد امریکہ، مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا مظاہرہ

یوم مردہ باد امریکہ، مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم مردہ باد امریکہ منایا گیا۔ کوٹلی امام حسین (ع) میں نماز جمعہ کے بعد امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے 16 مئی کے حوالے سے امریکہ مردہ باد ہے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جبکہ ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین اور مومنین کی ایک بڑی تعداد بھی مظاہرے میں شریک تھی۔ شرکاء نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ملت تشیع کی جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ جس میں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا زاہد علی جعفری احتجاجی مظاہرے کی قیادت کر رہے تھے۔ مظاہرے کے شرکاء نے احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے، جس میں اسرائیل، طالبان اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف نعرے درج تھے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونیوالی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف بھی شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس کانسٹیبل محمد نواز کے قتل کے محرکات جاننے کی بجائے ملزمان کی گرفتاری میں سستی اور کاہلی برتی گئی، جس کی وجہ سے دوسرا واقعہ خرم شہزاد سیکورٹی گارڈ کی ٹارگٹ کلنگ کا پیش آیا۔ باقاعدہ ایک منصوبہ بندی کے تحت حالات خراب کئے جا رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے جیو گروپ کے خلاف بھی شدید نقطہ چینی کی اور کہا کہ اہل بیت کی شان میں گستاخی پر جیو پر پابندی لگائی جائے۔ شرکاء نے ڈیرہ، بنوں روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے جام کر دیا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے موقع پر موجود رہی۔
خبر کا کوڈ : 383158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش