QR CodeQR Code

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف مئی میں بلوچستان کے مختلف شہروں کا دورہ کرینگے

17 May 2014 20:07

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم مئی کے آخری ہفتے میں دورہ قلعہ عبداللہ میں کوئٹہ، چمن، قلات انٹرنیشنل ہائی وے کی ازسرنو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نے حکام کو بلوچستان کے مختلف شہروں کے دوروں کے انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ابتداء میں کوئٹہ کا دورہ کرینگے۔ وزیراعظم اپنے دورہ کوئٹہ میں قیام کے دوران مختلف مکمل ہونیوالے ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کرینگے۔ مئی کے آخر میں بلوچستان کے مختلف شہروں کا دورہ کرینگے۔ متوقع طور پر وزیراعظم مئی کے آخری ہفتے میں دورہ قلعہ عبداللہ میں کوئٹہ، چمن، قلات انٹرنیشنل ہائی وے کی ازسرنو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس سلسلے میں حال ہی میں پاکستان حکومت اور یو ایس ایڈ کے درمیان معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہو چکے ہیں جبکہ اس کے ساتھ بلوچستان کے مختلف شہروں کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں کے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 383482

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/383482/وزیراعظم-میاں-محمد-نواز-شریف-مئی-میں-بلوچستان-کے-مختلف-شہروں-کا-دورہ-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org