QR CodeQR Code

جیو کے پروگرام سے جذبات مجروح ہوئے، جرم ناقابل معافی ہے، سردار یوسف

17 May 2014 17:14

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو میں وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ جیو کے پروگرام میں عوام کےجذبات مجروح کئے گئے، جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیو کے پروگرام میں ناقابل معافی جرم ہوا، جسے کبھی بھی معاف نہیں کیا جاسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، بلآخر عوامی پریشر نے وزیر مذہبی امور کو بھی جیو کے خلاف پر بولنے پر مجبور کر دیا، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کہتے ہیں کہ جیو کے پروگرام میں عوام کے جذبات مجروح کئے گئے، یہ جرم ناقابل معافی ہے۔ ٹیکسلا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سردار یوسف  نے کہا کہ پیمرا قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور بورڈ میں شرعی معاملات پر عبور رکھنے والے علماء کو شامل کیا جائے۔ سردار یوسف نے مزید کہا کہ جیو کے پروگرام میں عوام کے جذبات مجروح کئے گئے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیو کے پروگرام میں ناقابل معافی جرم ہوا، جسے کبھی بھی معاف نہیں کیا جاسکتا۔


خبر کا کوڈ: 383505

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/383505/جیو-کے-پروگرام-سے-جذبات-مجروح-ہوئے-جرم-ناقابل-معافی-ہے-سردار-یوسف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org