0
Saturday 17 May 2014 18:29

الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر ایم کیو ایم نے متعلقہ حکام کو نوٹس بھجوا دیئے

الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر ایم کیو ایم نے متعلقہ حکام کو نوٹس بھجوا دیئے
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر ایم کیو ایم نے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو نوٹس بھجوادیئے گئے ہیں۔ اطلاعات ک مطابق متحدہ قومی قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر ایم کیو ایم نے وزارت داخلہ، چیئرمین نادرا اور لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کو قانونی نوٹس بھجوا دیئے ہیں۔ ایم کیو ایم کی جانب سے قانونی نوٹس بیرسٹر فروغ نسیم کے ذریعے بھجوائے گئے ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہےکہ اگر فوری طور پر نوٹس کا جواب نہ دیا گیا تو اس کے خلاف پٹیشن بھی دائر کی جائے گی۔ الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر ایم کیوایم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وفاقی حکومت سنجیدہ نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے شناختی کارڈ کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کر لئے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود شناختی کارڈ جاری نہیں کیا گیا۔
 
ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدرری نثار اس سلسلے میں مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ متحدہ رہنماؤں کا کہنا ہے الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری نہ کیا گیا تو احتجاج کے ساتھ قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر ایم کیوایم کے اراکین نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا اور آج اراکین سندھ اسمبلی بھی اس حوالے سے احتجاج کیا جبکہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ الطاف حسین جب کہیں گے ہم شناختی کارڈ جاری کر دیں گے، ہماری حکومت کو ان کے شناختی کارڈ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 383557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش