0
Saturday 17 May 2014 19:23

کراچی پولیس کی کارروائی میں 4 اغواء کاروں سمیت 6 ملزمان ہلاک

کراچی پولیس کی کارروائی میں 4 اغواء کاروں سمیت 6 ملزمان ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 4 اغواء کاروں سمیت 6 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں سپر ہائی وے سائٹ کے قریب اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی نے 14 مئی کو تاوان کے لئے اغوا کئے گئے مقامی تاجر کی بازیابی کے لئے مشترکہ کارروائی کی۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ میں 4 ملزمان شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین نے مغوی کے اہل خانہ سے تاوان کی مد میں 10 لاکھ روپے مطالبہ کیا تھا۔ ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ نے مغوی کو بازیاب کرانے والی ٹیم کے لئے تین لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب لیاری کے علاقے چاکیواڑہ اور سنگھولین میں بھی پولیس سے مسلح تصادم کے نتیجے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، دونوں ملزمان کا تعلق لیاری گنگ وار سے بتایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 383575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش