0
Saturday 17 May 2014 23:26

اہلبیت علیھم السلام کی شان میں گستاخی اسلام پر حملہ ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

اہلبیت علیھم السلام کی شان میں گستاخی اسلام پر حملہ ہے، ڈاکٹر طاہر القادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ جیو ٹی وی کی  اہل بیت اطہار کی شان میں گستاخی براہ راست اسلام پر حملہ ہے۔ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری مرکزی سیکرٹریٹ میں علماء کے وفد سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار علیہ السلام اور صحابہ کرام دو ایسے طبقات ہیں جن کی عزت، حرمت، تعظیم و تکریم کرنا بغیر کسی شک و شبہ ہر مومن کے ایمان کا حصہ ہے۔ حضور اکرم  (ص) نے امت مسلمہ کو یہ درس دیا تھا کہ میں تم میں دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں ان کو تھام لو، یہ ہدایت کی ضمانت ہیں۔ ایک اللہ کی کتاب اور دوسرے میری اہل بیت اطہار (ع)۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جیو ٹی وی کے مارننگ شو میں اہل بیت اطہار علیہ السلام کی شان میں گستاخی پر سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کو نئے سرے سے ترتیب دے کر اس طرح لاگو کیا جائے کہ اسکی خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز کے لائسنس فوری کینسل کر دیئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 383633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش