QR CodeQR Code

جی بی، وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحانات 18 مئی سے شروع ہوکر یکم جون کو ختم ہونگے, مولانا حبیب اللہ دیدار

17 May 2014 23:06

اسلام ٹائمز: وفاق المدارس العربیہ گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات 18 مئی سے شروع ہوکر یکم جون کو اختتام پذیر ہونگے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا سب سے بڑا دینی تعلیمی وفاقی بورڈ ہے۔ جس کے ساتھ 20ہزار سے زائد مدارس و جامعات منسلک ہیں۔ جن میں 40لاکھ کے قریب طلبہ و طالبات تعلیم و تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ وفاق المدارس گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر مولانا حبیب اللہ دیدار نے  اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر حضرت مولانا سلیم اللہ خان صاحب (چانسلر جامعہ فاروقیہ) اور جنرل سیکرٹری قاری حنیف جالندھری (چانسلر جامعہ خیرالمدراس ملتان) ہیں جبکہ چاروں صوبوں، فاٹا اور گلگت بلتستان کے جید علماء اور شیوخ بھی وفاق المدارس کے ساتھ منسلک ہیں۔ وفاق المدارس العربیہ کے منسلک مدارس سے اب تک لاکھوں طلبہ و طالبات نے حفظ قرآن و درس نظامی مکمل کیا ہے۔ گذشتہ کئی سالوں سے وفاق المدارس العربیہ میں طلبہ سے زیادہ طالبات درس نظامی سے فارغ ہو رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 383635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/383635/جی-بی-وفاق-المدارس-العربیہ-کے-سالانہ-امتحانات-18-مئی-سے-شروع-ہوکر-یکم-جون-کو-ختم-ہونگے-مولانا-حبیب-اللہ-دیدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org