0
Sunday 18 May 2014 00:51

اسکردو، بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس کی تیاریاں مکمل، آج عظیم الشان اجتماع ہوگا

اسکردو، بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس کی تیاریاں مکمل، آج عظیم الشان اجتماع ہوگا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام "بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" آج بروز اتوار اسکردو یادگار شہداء پر منعقد ہوگی۔ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ اس عظیم الشان اور تاریخی اجتماع سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، سید فرحت حسین شاہ مرکزی رہنما منہاج القرآن، سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی، علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفر نقوی مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین، ناصر عباس شیرازی سیکرٹری سیاسیات، آغا راحت حسین الحسینی، عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین اور سیاسی شخصیات خطاب کرینگی۔ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے ملک بھر اور خصوصاً گلگت بلتستان سے قافلے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ استحکام پاکستان کانفرنس کے حوالے سے گذشتہ روز اسکردو میں موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی مرکزی بازار سے یادگار چوک تک نکالی گئی، جس میں وحدت یوتھ کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی کانفرنس ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور انتخابات میں دھاندلی کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 383665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش