QR CodeQR Code

ڈاکٹر فیصل منظور اور ڈاکٹر بابر کے قتل کے خلاف اٹک میں احتجاجی ریلی

18 May 2014 01:54

اسلام ٹائمز: پی ایم اے ڈاکٹر اسلم مروت کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں ڈاکٹروں کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی، مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت ڈاکٹرز کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو اسلحہ لائسنس جاری کیے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ اٹک میں ڈاکٹر فیصل منظور اور ڈاکٹر بابر کے قتل کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ضلعی صدر پی ایم اے ڈاکٹر اسلم مروت، جنرل سیکرٹری سجاد نقوی، ڈاکٹر وجاہت حسین، ڈاکٹر علی اصغر، ڈاکٹر عطاء اللہ، ڈاکٹر خالد سعید، ڈاکٹر منصور شجاع، ڈاکٹر محمد علی بخاری اور دیگر ڈاکٹر وں نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن میں قاتلوں کی فوری گرفتاری کے مطالبات درج تھے۔ ریلی اٹک کامرہ روڈ سے ہوتی ہوئی کچہری چوک پہنچ کر جلسے کی صورت اختیار کر گئی، اس موقع پر ڈاکٹر اسلم مروت، ڈاکٹر فیاض بخاری، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما، ڈاکٹر راشد مشتاق، حسن ابدال بار کے صدر وقار عالم، تاجر برادری کے صدر سیار گل، پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر شیر خان نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب میں کہا ہے کہ پولیس ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرے اگر تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو ڈاکٹروں کو اسلحہ لائسنس جاری کیئے جائیں تاکہ ڈاکٹر اپنا تحفظ خود کر سکیں۔ ورنہ کوئی نہ کوئی ڈاکٹر قتل ہوتا رہے گا۔ ڈاکٹر اسلم مروت نے کہا کہ قتل ہونے والے ڈاکٹروں کے خاندان کو ایک ایک کروڑ وپے دئیے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 383687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/383687/ڈاکٹر-فیصل-منظور-اور-بابر-کے-قتل-خلاف-اٹک-میں-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org