QR CodeQR Code

گستاخانہ پروگرام کسی بھی چینل پر برداشت نہیں کریں گے، کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن

18 May 2014 09:00

اسلام ٹائمز: کراچی میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر کیپٹن ر عبدالجبار نے کہا کہ جیو ٹی وی پہلے بھی ایسے حرکتیں کر رہا ہے لیکن اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے صدر کیپٹن ر عبدالجبار نے کہا کہ گستاخانہ پروگرام کسی بھی چینل پر برداشت نہیں کریں گے۔ جیو ٹی وی پہلے بھی ایسے حرکتیں کرتا رہا ہے لیکن اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ جیو پر چلنے والے گستاخانہ مارننگ شو کے خلاف کراچی میں کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن اور مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی سمیت مختف مذہبی و سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے صدر کیپٹن ر عبدالجبار نے کہا کہ گستاخانہ پروگرام کسی بھی چینل پر برداشت نہیں کریں گے، غلطیاں سب سے ہوتی ہیں اور ان غلطیوں کی نشاندہی ثواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا میں بہت اچھے لوگ آئے ہیں، خدا کے لئے اس جھنجھٹ کو سمیٹ لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم، اہل بیت علیہ السلام اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جیو ٹی وی پہلے بھی ایسے حرکتیں کر رہا ہے لیکن اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 383723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/383723/گستاخانہ-پروگرام-کسی-بھی-چینل-پر-برداشت-نہیں-کریں-گے-کیبل-آپریٹر-ایسوسی-ایشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org