0
Sunday 18 May 2014 12:14

علامہ سید سبطین الحسینی کا ضلع کوہاٹ اور ہنگو کا دورہ

علامہ سید سبطین الحسینی کا ضلع کوہاٹ اور ہنگو کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی نے ضلع کوہاٹ اور ہنگو کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے ہنگو میں دہشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے لیاقت علی شہید کے خانوادے سے ملاقات کی، اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کے درجات بلندی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل حاجی علی داد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ سید سبطین الحسینی نے شہید کے خانوادے کو اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ علاوہ ازیں علامہ سبطین الحسینی نے کوہاٹ کے علاقہ کچئی میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنما ء محمد اسماعیل کے بھائی کے چہلم کی تقریب میں شرکت اور خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ سبطین الحسینی نے جوانوں سے راہ اہل بیت پرچلنے کی استدعا کی اور تعلیمات حضرت محمد وآل محمد (ع) پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ ضلع ہنگو کے دورہ کے موقع پر انہوں نے مقامی عمائدین کی باہمی مشاورت کے بعد 25مئی کو ضلعی کنونشن کے انعقاد کا اعلان کیا، جس میں ایم ڈبلیو ایم ضلع ہنگو کے نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا جائے گا، جس میں علاقہ عمائدین اور علمائے کرام شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 383740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش