0
Sunday 18 May 2014 10:57

الطاف حسین کی ہدایت پر کراچی اور لندن میں احتجاجی مظاہرے ملتوی

الطاف حسین کی ہدایت پر کراچی اور لندن میں احتجاجی مظاہرے ملتوی
اسلام ٹائم۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو احتجاجی مظاہرے ملتوی کرنے کی ہدایت کر دی۔ اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کے اجرا کے معاملے پر حکومت نے یقین دہانی کرا دی ہے اور چاہتے ہیں کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہو جائیں۔ اطلاف حسین نے کہا کہ ملک کئی مشکلات اور بحرانوں کا شکار ہے اس لئے مزید مشکلات میں اضافہ کرنا نہیں چاہتے بلکہ افہام و تفہیم کے ساتھ معاملات کا حل چاہتے ہیں۔ الطاف حسین کی ہدایت کے بعد رابطہ کمیٹی نے کراچی میں ایم اے جناح روڈ اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے ملتوی کر دیئے۔ واضح رہے کہ الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر ایم کیو ایم نے نہ صرف قومی و صوبائی اسمبلیوں میں شدید احتجاج کیا بلکہ آج ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 383747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش