QR CodeQR Code

استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت کیلئے نواحی علاقوں سے ہزاروں افراد کے قافلے اسکردو میں داخل

18 May 2014 13:50

اسلام ٹائمز: ضلع گنگچھے سے دو سو سے زائد گاڑیاں، علاقہ شگر سے 300 گاڑیاں اور سینکڑوں موٹر بائیکس، علامہ روندو سے 400 گاڑیاں اور 1000 موٹر سائیکل سوار، کھرمنگ سے 100 سے زائد گاڑیوں میں ہزاروں افراد کا قافلہ اسکردو پہنچ چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام اسکردو میں منعقد ہونے والی بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس کا آغاز ہونے سے قبل ہی جلسہ گاہ میں ہزاروں افراد پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ ضلع گنگچھے سے دو سو سے زائد گاڑیاں، علاقہ شگر سے 300 گاڑیاں اور سینکڑوں موٹر بائیکس، علامہ روندو سے 400 گاڑیاں اور 1000 موٹر سائیکل سوار، کھرمنگ سے 100 سے زائد گاڑیوں میں ہزاروں شرکاء جذبہ حب الوطنی سے سرشار بلتستان کے غیور عوام شریک ہو رہے ہیں۔ اس عظیم الشان اور تاریخی اجتماع سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفر نقوی مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، سید فرحت حسین شاہ مرکزی رہنما منہاج القرآن، ناصر عباس شیرازی سیکرٹری سیاسیات، علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی، علامہ سید مظاہر حسین الموسوی اور آغا علی رضوی خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 383791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/383791/استحکام-پاکستان-کانفرنس-میں-شرکت-کیلئے-نواحی-علاقوں-سے-ہزاروں-افراد-کے-قافلے-اسکردو-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org