QR CodeQR Code

ميڈيا اپنی آزادی کو بندر کے استرے کی طرح نہ چلائے، پرویز رشید

18 May 2014 20:57

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت آزادی صحافت کا تحفظ کیگی، قوم کو کسی صورت تقسيم نہيں ہونے ديا جائیگا، جس شاخ پر ہم سب بيٹھے ہيں، اسے نقصان نہيں پہنچنا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزير اطلاعات پرويز رشيد کہتے ہيں کہ ميڈيا اپنی آزادی کو بندر کے استرے کی طرح نہ چلائے بلکہ اس کا تحفظ بھی کرے، پيمرا قوانين کی خلاف ورزی پر فيصلہ کرنے اور غير جانبدار ادارے کے قيام کيلئے مشاورت کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد ميں ميڈيا سے بات چيت کرتے ہوئے پرويز رشيد نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت کا تحفظ کرے گی، قوم کو کسی صورت تقسيم نہيں ہونے ديا جائے گا، جس شاخ پر ہم سب بيٹھے ہيں، اسے نقصان نہيں پہنچنا چاہئے۔ وزير اطلاعات نے جيو کے مارننگ شو کے حوالے سے پوچھے گئے ايک سوال پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا اگر کچھ بولوں گا تو پيمرا کے معاملات ميں مداخلت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز کو چینل کھولنے اور بند کرنے اور جزا و سزا کا کوئی اختیار نہیں ہے، کیبیل آپریٹریز غیر قانونی اقدام سے گریز کریں اور قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔ پرويز رشيد کا کہنا تھا کہ تحريک انصاف کوئی کارکرگی دکھانے ميں ناکام ہوئی ہے اور پشاور ميں تو کسی کو منہ دکھانے کی قابل نہيں رہی۔ پرويز رشيد نے کہا کہ گيارہ مہينوں ميں ہم نے کسی پر پابندی لگانے کا مطالبہ نہيں کيا، ميڈيا اپنی آزادی کا تحفظ خود کرے، اگر آزادی کو بندر کے ہاتھ ميں استرے کی طرح استعمال کيا گيا تو اسکا نقصان ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 383846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/383846/ميڈيا-اپنی-آزادی-کو-بندر-کے-استرے-کی-طرح-نہ-چلائے-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org