0
Monday 19 May 2014 03:06

ڈکیتی کی 25 سے زائد وارداتوں میں ملوث افغانی گروہ گرفتار

ڈکیتی کی 25 سے زائد وارداتوں میں ملوث افغانی گروہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ دارالحکومت میں ڈکیتیاں کرنیوالا پانچ رکنی افغانی گروہ اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر کیپٹن الیاس کی زیر نگرانی تھانہ شالیمار اسلام آباد نے سرقہ بالجبر، ڈکیتی کی تقریبا 25 وارداتوں میں ملوث پانچ افغانیوں پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گروہ گزشتہ بارہ ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سرگرم تھا۔ گرفتار ملزمان میں شمس اللہ، داؤد، عبدالنذیر، خانزادہ اور نور شامل ہیں۔ ان کا تعلق افغانستان کے صوبہ تخار میں واقع اشک مش سے ہے، جو تاجکستان سرحد کے قریب واقع ہے اور نورزئی، پشتون ہیں۔ ملزمان سے چار 30 بور پسٹل، 100 زندہ راؤنڈ، چار عدد ماسک، ایک عدد رینچ اور ایک پلاس برآمد ہوئے۔ علاوہ ازیں ٹیوٹا کرولا کار برنگ سفید جو ملزمان کے زیر استعمال تھی، قبضہ میں لے لی گئی۔ رواں سال فروری میں سی آئی اے اسلام آباد نے ایک افغان گروہ گرفتار کیا تھا، جس نے یہ انکشاف کیا کہ متذکرہ بالا افغان گروہ وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتیوں اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ایس پی سی آئی اے اسلام آباد سے تبادلہ کے بعد ایس پی صدر محمد الیاس نے ایک ٹیم تیار کی، جس میں اے ایس آئی اقبال اور اے ایس آئی شکیل بٹ وغیرہ شامل تھے، اور انہیں اس گروہ کو گرفتارکرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ مطابق ہدایات ملزمان کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی گئی، جو ان ملزمان کی گرفتاری کا سبب بنی۔ایس پی صدر محمد الیاس کے مطابق یہ گروپ پہاڑی اور برساتی نالہ جات کے زریعے اسلام آباد میں داخل ہو کر ان نالوں سے متصل گھروں میں وارداتیں کرتے تھے۔ گروہ کے ارکان ایک ماہ میں 3-4 بار جرم کی نیت سے افغانستان سے براہ راست براستہ پشاور آتے تھے۔ ان کے جرائم کا شکار ذیادہ تر سیکٹر،G-10 G-11, F-10 F-11 G-9, اور E-11 میں بسنے والے رہائشی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان 25 وارداتوں میں ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 383899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش