QR CodeQR Code

امن کے لئے آپریش نہیں ڈائیلاگ کا طریقہ اپنایا جائے، مولانا سمیع الحق

19 May 2014 06:06

اسلام ٹائمز: ڈسکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ عمران خان جمہوریت پسند ہونے کے باوجود تحریک چلا رہے ہیں۔ اس وقت ان کے تحریک چلانے سے امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام اور طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ جو لوگ طالبان سے مذاکرات کے مخالف ہیں وہ ملک سے مخلص نہیں، طالبان کوئی اور نہیں وہ بھی پاکستانی ہیں۔ جس دن سے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع ہوا۔ اس دن سے ملک میں دھماکے نہیں ہو رہے ۔ دو یا تین دن میں مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جمہوریت پسند ہونے کے باوجود تحریک چلا رہے ہیں۔ اس وقت ان کے تحریک چلانے سے امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا مذاکرات اڑانا، آپریش کو کھلی دعوت دینے کے مترادف ہے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ امریکہ اور بھارت پاکستان میں امن نہیں چاہیے۔ امن کے لئے آپریش نہیں ڈائیلاگ کا طریقہ اپنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 383903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/383903/امن-کے-لئے-آپریش-نہیں-ڈائیلاگ-کا-طریقہ-اپنایا-جائے-مولانا-سمیع-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org