0
Monday 19 May 2014 10:09

ملائشیا کا لاپتہ طیارہ امریکہ تھائی جنگی مشقوں کا نشانہ بنا، نائیجل کیتھرون کا انکشاف

ملائشیا کا لاپتہ طیارہ امریکہ تھائی جنگی مشقوں کا نشانہ بنا، نائیجل کیتھرون کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ ایک برطانوی مصنف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملائیشیا کا گمشدہ طیارہ تھائی لینڈ اورامریکی مشقوں کے دوران مار گرایا گیا۔ ملائیشیا کے گمشدہ طیارے کی تلاش جاری ہے، اسی دوران ایک برطانوی مصنف اور صحافی نائیجل کیتھرون نے دعویٰ کیا ہے کہ ملائیشیا کے طیارے کو تھائی لینڈ اور امریکی مشقوں کے دوران مار گرایا گیا۔ مصنف کا کہنا ہے کہ طیارے کو امریکا اور تھائی لینڈ کے لڑاکا طیاروں کی مشترکہ ٹیم نے حادثاتی طور پر مار گرایا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بحر جنوبی چین میں پیش آیا اور طیارے کو بحر ہند میں تلاش کیا جاتا رہا۔ مصنف کا کہنا ہے کہ صورتحال ایسی پیدا کر دی گئی ہے،کہ حادثہ کی اصل جگہ کے بارے میں معلوم نہ ہو سکے۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق بدقسمت ملائیشین طیارے کی گمشدگی کے 71 ویں روز نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ برطانوی مصنف Nigel Cawthorne نے اپنی کتاب Flight MH 370:The Mystery" میں دعوی کیا ہے کہ کولاالمپور سے اڑان بھرنے والی فلائٹ MH 370، امریکا اور تھائی لینڈ کی مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران جنوبی چین کے سمندر کے اوپر غلطی سے مشقوں کا نشانہ بنی۔ کتاب میں تیل تلاش کرنے والے نیوزی لینڈ کے ایک شہری کا چشم دید گواہ کے طور پر حوالہ دیا گیا ہے۔ مصنف کا کہنا ہے اصل جگہ پر سرچ آپریشن رکوانے کے لئے آسٹریلیوی سمندروں میں ایک اور بلیک باکس پھینک دیا گیا تاکہ تحقیقاتی ٹیم کی توجہ ہٹائی جا سکے۔ کتاب کے مطابق حادثے میں مرنے والے افراد کے لواحقین کبھی یہ نہیں جان سکیں گے کہ ان کے پیاروں کے ساتھ کیا ہوا۔
خبر کا کوڈ : 383942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش