QR CodeQR Code

اسکردو، وزیراعلٰی کے حلقے میں ایم ڈبلیو ایم کے کامیاب اجتماع کے بعد پی پی قیادت سخت پریشان

19 May 2014 15:49

اسلام ٹائمز: باخبر ذرائع کیمطابق وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے مشیروں نے انہیں اپنی سیاسی پوزیشن مستحکم بنانے کیلئے شیخ جعفری کا سہارا لینے کا مشور دیدیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان کی سرزمین پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کامیاب اور تاریخی "بیدار ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے حلقے اور بلتستان کے مرکزی شہر اسکردو میں ایم ڈبلیو ایم کے کامیاب اور تاریخی اجتماع کے بعد مہدی شاہ خود بھی سخت فکر مند ہوگئے ہیں، جبکہ وزیراعلٰی کے سیاسی مشیروں نے انہیں آئندہ انتخابات میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے امام جمعہ والجماعت مرکزی جامع امامیہ مسجد اسکردو و بزرگ عالم دین علامہ شیخ  محمد حسن جعفری  سے تعلقات مستحکم کرنے اور انکا سہارا لینے کا مشورہ دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 384092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/384092/اسکردو-وزیراعل-ی-کے-حلقے-میں-ایم-ڈبلیو-کامیاب-اجتماع-بعد-پی-قیادت-سخت-پریشان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org