QR CodeQR Code

امت اسلامیہ کو ہیجانی کیفیت سے باہر نکلنا چاہیے، ثاقب اکبر

معافی مانگ لینے کے بعد جیو نیوز کیخلاف سرگرمیاں ترک کر دینی چاہئیں

19 May 2014 18:14

اسلام ٹائمز: اپنا نقطہ نظر بیان کرتے ہوئے معروف دانشور کا کہنا تھا کہ میڈیا کے حوالے سے بعض مسائل یقینی طور پر قابل اعتراض ہیں۔ پاکستان کے میڈیا کو ہماری دینی اور سماجی اقدار کا احترام کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا کو اس حوالے سے ایک ضابطہ اخلاق ترتیب دینا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ جیو نیوز کے ایک مارننگ شو کے خلاف ردعمل کے حوالے سے اپنا نقطۂ نظر بیان کرتے ہوئے معروف دانشور اور البصیرہ کے چیئرمین ثاقب اکبر نے کہا کہ امت اسلامیہ کو اپنی ترجیحات طے کرنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت ساری امت ہیجانی اور جذباتی کیفیت میں مبتلا ہے۔ ہم ہر مسئلے پر انتہا پسندانہ ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ہر نئے ایشو کو ہم اپنی زندگی اور موت کا مسئلہ بنا کر اپنی زبوں حالی کی اصل وجوہات سے غافل ہو جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جیو نیوز کے مارننگ شو کے ایک پروگرام میں بعض نامعقول حرکات پر ہمارا مجموعی ردعمل اس صورت حال کی ایک مثال ہے۔ جیو نیوز کی انتظامیہ اور متعلقہ افراد کی طرف سے بالصراحت معافی مانگ لینے کے بعد پوری قوم کو معمول کی سرگرمیوں کی طرف لوٹ آنا چاہیے۔ ثاقب اکبر کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کے حوالے سے بعض مسائل یقینی طور پر قابل اعتراض ہیں۔ پاکستان کے میڈیا کو ہماری دینی اور سماجی اقدار کا احترام کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا کو اس حوالے سے ایک ضابطہ اخلاق ترتیب دینا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 384164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/384164/امت-اسلامیہ-کو-ہیجانی-کیفیت-سے-باہر-نکلنا-چاہیے-ثاقب-اکبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org