QR CodeQR Code

قبائلی علاقوں میں پولیو کے 3 مزید کیسز

19 May 2014 18:51

اسلام ٹائمز: پولیو سیل کے مطابق رواں سال فاٹا سے 54 پولیو کیسیز رپورٹ کئے گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں پولیو کیسیز کی مجموعی تعداد 66 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقوں شمالی اور جنوبی وزیرستان سے پولیو کے 3 مزید کیسز سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 22 ماہ کےوقاص، 6ماہ کی اقصٰی اور 22 ماہ کی رومانہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ وزیراعظم پولیوسیل نے کیسز کی تصدیق کردی ہے۔ پولیو سیل کے مطابق رواں سال فاٹا سے 54 پولیو کیسیز رپورٹ کئے گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں پولیو کیسیز کی مجموعی تعداد 66 ہوگئی ہے۔ وزیراعظم پولیو سیل کے مطابق قبائلی علاقوں میں 2012 سے پولیو مہم بند ہے جس کے باعث فاٹا سے تیزی سے پولیو کیسز سامنے آرہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 384178

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/384178/قبائلی-علاقوں-میں-پولیو-کے-3-مزید-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org