QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد اکرم اور فیاض حسین زخمی

19 May 2014 23:12

اسلام ٹائمز: تھانہ سٹی کی حدود میں واقع محلہ روشن چراغ میں میونسپل کمیٹی اہلکار اکرم اور ٹیلر ماسٹر فیاض حسین موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دونوں زخمی ہوگئے، ڈاکٹرز کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے محلہ روشن چراغ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد اکرم اور فیاض حسین کو زخمی کر دیا۔ محمد اکرم ولد ظفر حسین میونسپل کمیٹی میں ملازمت کرتے ہیں جبکہ فیاض حسین ولد ریاض حسین ٹیلر ماسٹر ہیں۔ دونوں دوست محلہ روشن چراغ میں واقع اپنے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے پیچھے سے آکر فائرنگ کردی۔ موٹر سائیکل کی رفتار بڑھانے اور گلی میں موڑ کی وجہ سے دونوں کو گولیاں زیادہ نقصان نہ پہنچا سکیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اہلیان علاقہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد دینے کے بعد دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔ تھانہ سٹی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ فیاض حسین نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اس کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 384250

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/384250/ڈی-آئی-خان-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-محمد-اکرم-اور-فیاض-حسین-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org