QR CodeQR Code

نیشنل پارٹی پر عوام کا اعتماد مخلص قیادت اور سنجیدہ سیاست کا نتیجہ ہے، میر طاہر بزنجو

20 May 2014 00:13

اسلام ٹائمز: کاشفہ گچکی کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نیشنل پارٹی کا کہنا تھا کہ امن و امان کا قیام اور تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابقہ سینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی پر عوام کا اعتماد ان کی مخلص قیادت اور سنجیدہ سیاست کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر ممتاز سیاسی و سماجی کارکن کاشفہ گچکی نے گذشتہ روز نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل طاہر بزنجو اور ڈاکٹر شمع اسحاق سے ملاقات کرکے اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر حکومت بلوچستان کے ترجمان جان محمد بلیدی اور پارٹی کے مرکزی ترجمان اسلم بلوچ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شمع اسحاق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں مخلوط صوبائی حکومت نہ صرف عوام کی خدمت کررہی ہے، بلکہ عوامی مفادات کا دفاع بھی کر رہی ہے۔ امن و امان کا قیام اور تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات میں ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام میں پارٹی کو بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 384259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/384259/نیشنل-پارٹی-پر-عوام-کا-اعتماد-مخلص-قیادت-اور-سنجیدہ-سیاست-نتیجہ-ہے-میر-طاہر-بزنجو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org