QR CodeQR Code

حب علی (ع) نہیں، بغض معاویہ کی بنیاد پر ملک میں فتنہ کو ہوا دی جا رہی ہے، علامہ اشتیاق کاظمی

19 May 2014 21:28

اسلام ٹائمز: اپنے مذمتی بیان میں حوزہ علمیہ امام حسن مجتبٰی (ع) سرائے عالمگیر کے پرنسپل کا کہنا تھا کہ صرف پروپیگنڈا مہم سے متاثر ہوکر اجتہاد و انضباط کے قواعد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پورے ادارہ کو کافر اور توہین اہلبیت کا مجرم ثابت کر دینا، اسلام و اہلبیت کی کوئی خدمت نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ امام حسن مجتبٰی (ع) سرائے عالمگیر کے پرنسپل علامہ سید اشتیاق کاظمی نے منشور ملت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا، جیو اور جنگ گروپ کے قابل مذمت پروگراموں کی ہم نے واضح مذمت کی ہے، لیکن اب حب علی (ع) نہیں، بغض معاویہ کی بنیاد پر ملک میں فتنہ کو ہوا دی جا رہی ہے۔ مذہبی منافرت اور انارکی پھیلائی جا رہی ہے۔ جس کی حمایت قطعاً نہیں کی جاسکتی۔ علامہ کاظمی نے کہا کہ علماء اعلام ان شقوں اور حدود و قیود کو مدنظر رکھتے ہوئے فتویٰ صادر فرمائیں کہ ایک شخص نادانستہ طور پر غلطی کا ارتکاب کرتا ہے اور مسئلہ سے بھی جاہل ہے، اس کی نیت میں توہین اہلبیت کا پہلو نہیں، یا یہ نہیں جانتا کہ اس عمل سے توہین ہوگی، اور پھر غلطی کی طرف فوراً متوجہ ہو کر اپنے عمل کے متعلق ان لوگوں سے معافی مانگتا ہے، جن کو اس کے عمل سے دکھ پہنچا۔۔۔ اور اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں مغفرت سرعام طلب کرتا ہے، کیا ایسے افراد کو کافر، مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا جاسکتا ہے؟ کیا کسی شخص کے اس قسم کے فعل کو اسلام پر حملہ قرار دیا جاسکتا ہے؟ صرف پروپیگنڈا مہم سے متاثر ہو کر اجتہاد و انضباط کے قواعد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پورے ادارہ (سینکڑوں افراد) کافر اور توہین اہلبیت کا مجرم ثابت کر دینا، اسلام و اہلبیت کی کوئی خدمت نہیں۔


خبر کا کوڈ: 384277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/384277/حب-علی-ع-نہیں-بغض-معاویہ-کی-بنیاد-پر-ملک-میں-فتنہ-کو-ہوا-دی-جا-رہی-ہے-علامہ-اشتیاق-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org