QR CodeQR Code

طالبان رہنما افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہو گئے، پیٹریاس

28 Sep 2010 14:10

اسلام ٹائمز: افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ سینئر طالبان رہنما افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز- ڈیلی جنگ کے مطابق بگرام ایئربیس پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مفاہمت کیلئے افغان حکومت میں اعلیٰ سطح پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔ افغان صدر حامد کرزئی کے ترجمان وحید عمر کا کہنا ہے کہ صدر کرزئی طالبان کے ساتھ مذاکرات کے انتظار میں ہیں۔ دوسری طرف طالبان قیادت پہلے ہی افغان حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کو افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا سے مشروط کر چکی ہے۔




خبر کا کوڈ: 38436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/38436/طالبان-رہنما-افغان-حکومت-کے-ساتھ-بات-چیت-کیلئے-تیار-ہو-گئے-پیٹریاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org