0
Tuesday 28 Sep 2010 11:12

کشمیر اور سیاچن پر بات کریں تو ملاقات ہو سکتی ہے، شاہ محمود قریشی

کشمیر اور سیاچن پر بات کریں تو ملاقات ہو سکتی ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز- ڈیلی جنگ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا سے ملاقات کیلئے تجاویز بھیجی ہیں، اگر ان تجاویز کو قبول کیا جاتا ہے تو وہ ایس ایم کرشنا سے ملاقات کریں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کیلئے کشمیر اور سیاچن پر بات چیت کی شرط رکھی ہے۔ وزیرخارجہ قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تجاویز پر بھارت کی طرف سے مثبت جواب ملا تو ان کی پاکستان روانگی سے پہلے بھارتی ہم منصب کے ساتھ ملاقات ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات بامعنی ہونا چاہئیں۔  
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں جاری حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے ایس ایم کرشنا اور شاہ محمود قریشی کی ممکنہ ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

خبر کا کوڈ : 38437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش