QR CodeQR Code

ڈیرہ بگٹی، بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص ہلاک

20 May 2014 16:31

اسلام ٹائمز: لیویز ذرائع کے مطابق زخمی اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال سوئی پہنچا دیا گیا ہے۔ لیویز اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایک رپورٹ کے مطابق سوئی روڑ پر نامعلوم افراد نے بارودی سرنگ بچھا رکھی تھی، جس کی زد میں موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد اس کی زد میں آگئے۔ بارودی سرنگ کے دھماکے سے موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق زخمی اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال سوئی پہنچا دیا گیا ہے۔ لیویز اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 384476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/384476/ڈیرہ-بگٹی-بارودی-سرنگ-پھٹنے-سے-ایک-شخص-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org