QR CodeQR Code

فوجیوں کیخلاف الزامات پر امریکا سے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں، چین

20 May 2014 17:14

اسلام ٹائمز: چینی وزارت خارجہ نے امریکی عدالت کی جانب سے فوجیوں پر ہیکنگ کے الزامات عائد کرنے پر بیجنگ میں تعینات امریکی سفارت کار کو طلب کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا کی جانب سے 5 چینی فوجیوں پر جوہری تنصیبات کی ہیکنگ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے فوجی تعلقات بری طرح متاثر ہوں گے۔ چینی وزارت خارجہ نے امریکی عدالت کی جانب سے فوجیوں پر ہیکنگ کے الزامات عائد کرنے پر بیجنگ میں تعینات امریکی سفارت کار کو طلب کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جب کہ چینی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے الزامات سے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سائبر سیکیورٹی ورکنگ گروپ کے حوالے سے جاری تعاون کا عمل بھی متاثر ہو گا۔

واضح رہے کہ امریکی عدالت نے اہم جوہری اور شمسی تنصیبات کی ہیکنگ کے الزام میں گزشتہ روز 5 چینی فوجیوں پر فرد جرم عائد کی تھی جس کے بعد سے دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 384494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/384494/فوجیوں-کیخلاف-الزامات-پر-امریکا-سے-تعلقات-خراب-ہو-سکتے-ہیں-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org