0
Tuesday 20 May 2014 19:33

حکومتی خاموشی پراسرار ہے، میڈیا کی اصلاح کیلئے علما رہنمائی کریں، معصوم نقوی

حکومتی خاموشی پراسرار ہے، میڈیا کی اصلاح کیلئے علما رہنمائی کریں، معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ معصوم نقوی نے جیوز نیوز کی طرف سے پہلے فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف منفی پراپیگنڈہ اور اب گستاخانہ نشریات پر وزرارت اطلاعات اور پیمرا کی پراسرار خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ جے یو پی نیازی پنجاب کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل پیر غلام رسول اویسی، صوبائی صدر پنجاب پیر عثمان نوری، صوبائی جنرل سیکرٹری پیر اختر رسول قادری، چیرمین مجلس شوریٰ پنجاب پیر عابد علی شاہ اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ جے یو پی نیازی میڈیا کی آزادی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے مگر فحاشی و عریانی میں اضافے اور نشریات میں میڈیا سے جو غلطیاں سرزد ہوئی ہیں اس میں اصلاح احوال کے لئے ضروری ہے کہ علما سے رہنمائی حاصل کی جائے۔

انہوں نے جیو نیوز کی طرف سے گستاخی اہل بیت پر اس کی نشریات بند کرنے اور اس کے مالک میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ پروگرام ناقابل برداشت ہیں، جیو ٹی وی چینل کے بند ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے حکومتی خاموشی پر افسوس اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت واضح کرے کہ وہ جیو نیوز اور عوامی جذبات میں سے کس کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے دوہرے معیار سے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 384544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش